• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم شہباز شریف کی فریڈرش میرس کو جرمنی کا چانسلر منتخب ہونے پر مبارکباد

اسلام آباد( نیو زرپورٹر)وزیر اعظم شہباز شریف نے فریڈرش میرس کو جرمنی کا چانسلر منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ جرمنی کو مزید ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے میں ان کی کامیابی کی متمنی ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنی پوسٹ میں وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان اور جرمنی کے تعلقات کو مزید مستحکم کرنے اور باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو بڑھانے کے لیے ان کے ساتھ مل کر کام کرنے کی خواہش کا اظہار بھی کیا۔

ملک بھر سے سے مزید