اسلام آباد (خبر نگار) عدالتی حکم کے باوجود 9 ماہ گزرنے پر وفاقی حکومت فائر وال کی تنصیب اور انٹر نیٹ کی سست روی کیخلاف کیس میں جواب جمع نہ کرا سکی، اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس انعام امین منہاس نے جواب جمع کرانے کیلئے وفاق کو دوبارہ نوٹس جاری کر دیا۔ گذشتہ روز سماعت کے دوران فریقین کے جواب جمع نہ ہونے پر عدالت نے کیس کی سماعت ملتوی کر دی۔ واضح رہے کہ فائر وال کی تنصیب اور انٹرنیٹ کی سست روی کیخلاف درخواست سینئر صحافی حامد میر نے دائر کر رکھی ہے۔ کیس کی آخری سماعت 26 اگست کو ہوئی تھی۔