کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ کے وزیر توانائی سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہےکہ نریندر مودی سندھ طاس معاہدہ مودی معطل نہیں کر سکتا‘بھارت نے اگر پانی روکاتو خودڈوب جائے گا‘اگر بھارت نے حملہ کیا تو ہم سب ملکر مقابلہ کریں گے‘ہمارے میزائلوں کو انڈیا روک نہیں سکتا۔سندھ اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سیدناصرشاہ کا کہنا تھاکہ اس وقت ملک کو بھارت کے جارحانہ عزائم کا سامنا ہے‘ اس نازک موقع پر ملکی مفاد میں پوری قوم متحد ہے۔ ناصر شاہ نے بتایا کہ شہید صحافی جان محمد کا مرکزی قاتل شیرو مہر مارا گیا ہے ۔