کراچی(اسٹاف رپورٹر) سینئر سیاست داں اور مسلم لیگ کے سابق سیکریٹری جنرل سید ضیاء عباس نے کہا ہے کہ بھارت کے اشتعال انگیز اقدامات کے سنگین نتائج ہو سکتے ہیں ، بھارت کے پہلگام فالس فلیگ میں ناکامی کے بعد پاکستان میں دہشت گردی کے امکانات بڑھ رہے ہیں،بھارتی جارحیت کے خلاف جس طرح قوم اور سیاست دانوں، مذہبی جماعتوں، سماجی رہنمائوں نے یک جہتی کا مظاہرہ کیا ہے اس نے بھارت کو جنگی جنون سے نکلنے کی سوچ پر مجبور کردیا ہے، بھارت کے پہلگام فالس فلیگ میں ناکامی کے بعد پاکستان میں دہشت گردی کے امکانات بڑھ رہے ہیں، جس کے خلاف ہمیں اسی اتحاد اور ریاست سے محبت کا ثبوت دینا ہوگا۔