• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ، سویلینز کے فوجی عدالتوں میں ٹرائلز سے متعلق اپیلوں پرسماعت آج

اسلام آباد (صباح نیوز)سپریم کورٹ میں جسٹس سردار طارق مسعود کی سربراہی میں 6 رکنی لارجر بینچ سویلینز افراد کے فوجی عدالتوں میں ٹرائلز کے حوالہ سے دائر اپیلوں پر آج (پیر کو) سماعت کرے گا،جسٹس سردار طارق مسعود کی سربراہی میں 6رکنی لارجر بینچ کیس کی سماعت کرے گا ۔سپریم کورٹ کی جانب سے جاری کاز لسٹ کے مطابق جسٹس سردار طارق مسعود کی سربراہی میں جسٹس امین الدین خان، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس سید حسن اظہر رضوی، جسٹس مسرت ہلالی اور جسٹس عرفان سعادت خان پر مشتمل 6رکنی لارجر بینچ آج (پیرکو) اپیلوں پر سماعت کرے گا۔
ملک بھر سے سے مزید