• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پچاس فیصد پانی لائنوں میں رساؤ کے باعث ضائع ہو جاتا ہے، میئر کراچی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب سے ان کے دفتر میں آسٹریا کی قونصل جنرل مسز اینڈریا نے ملاقات کی، کمرشل قونصلر ڈاکٹر جوہانس برونر ،چیئرمین پی ایم ٹاسک فورس برائے اسٹرٹیجک ریفارمز یونٹ حسین اسلام بھی قونصل جنرل کے ہمراہ تھے، میئر نے آسٹرین قونصل جنرل اور ان کے وفد کے ارکان کو جمشید نسروانجی بلڈنگ (صدر دفتر کے ایم سی) آمد پر خوش آمدید کہا اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا اور سٹی کونسل اور کے ایم سی کی تاریخ سے قونصل جنرل آسٹریا کو آگاہ کیا،انہوں نے کہا کہ آسٹریا اور پاکستان کے درمیان مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کی وسیع گنجائش موجود ہے ،خاص طور پر میونسپل سروسز، انفرااسٹرکچر ڈویلپمنٹ، تعلیم و تحقیق کے شعبوں میں دونوں ملک ایک دوسرے کے تجربات سے سیکھ سکتے ہیں، میئر کراچی نے کہا کہ کراچی کا بڑا مسئلہ پینے کے پانی کی فراہمی ہے، شہر کے مختلف اضلاع میں پانی کی فراہمی کے لئے دو نئے منصوبوں پر کام جاری ہے جس سے کراچی کو 80 ایم جی ڈی پانی اضافی میسر آئے گا،انہوں نے کہا کہ کراچی کو فی الوقت دو ہزار بسوں کی ضرورت ہے تاہم شہریوں کے لئے 300 نئی بسوں کا اضافہ کیا جا رہا ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید