• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریواڑی برادری کا پی پی 216میں شیخ عمران ارشد کی حمایت کا اعلان

ملتان (سٹاف رپورٹر) ریواڑی برادری نے پی پی 216میں امیدوار شیخ عمران ارشد کی مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے ،اس کا اعلان گزشتہ روز برادری کے سربراہ سربراہ شمس الدین ،حاجی محمد تقی ،منور لارانے میٹنگ کے بعد کیا ، شیخ عمران ارشد امیدوار صوبائی حلقہ پی پی 216ملتان سٹی آزاد امیدوار کی حیثیت سے انتخاب میں حصہ لے رہے ہیں اور ان کا انتخابی نشان بوتل ہے ، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے شیخ عمران ارشد نے ریواڑی برادری کا شکریہ ادا کیا اور انہیں یقین دلایا کہ انہوں نے ان پر جو اعتماد کیا ہے ،وہ اس پر پورا اتریں گے، انہوں نے کہا کہ منتخب ہوکر حلقہ کا نقشہ بدل دوں گا ۔
ملتان سے مزید