ملتان (سٹاف رپورٹر) بلوچستان اور ایران میں سرائیکی مزدوروں کے قتل کے خلاف سرائیکستان قومی کونسل کی طرف سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، مظاہرے کی قیادت ضلعی صدر مقصود دھریجہ نے کی، اس موقع پر مقصود دھریجہ نے کہا کہ بلوچستان میں سالہاسال سے سرائیکی مزدور قتل ہوتے آرہے ہیں اور اب ایران میں بھی سرائیکی مزدوروں کو قتل کر دیا گیا، آج پورے وسیب میں صف ماتم بچھی ہوئی ہے، انہوں نے مطالبہ کیا کہ قاتلوں کو فوری گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچایا جائے، احتجاجی مظاہرے میں جام اللہ بخش دھریجہ، حاجی مختیار احمد پنوار، محمد دین، یعقوب احمد، خان محمد دھریجہ اور عزیز احمد پنوار سمیت دیگر نے شرکت کی۔