جیکب آباد (نامہ نگار) پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری 2فروری کو جیکب آباد میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری 2فروری کو جیکب آباد کے نمائش گاؤنڈ میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے، پیپلز پارٹی کی جانب سے بلاول بھٹو زرداری کے جلسے کو کامیاب کرنے کے لیے تیاریاں جاری ہیں،معلوم ہوا ہے کہ سخت سوالات کے امکان کے پیش نظر بلاول بھٹو کی میڈیا ٹاک ملتوی کی گئی ہے۔