• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ سمیت اندرون بلوچستان بارشیں‘ پہاڑوں پر برفباری

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) جمعہ کو کوئٹہ ،نوکنڈی، دالبندین، چاغی، قلات، خضدار، لسبیلہ، آواران، تربت، کیچ، گوادر، جیوانی، پسنی، اورماڑہ، پنجگور، خاران، نوشکی، واشک، مستونگ، سبی، نصیر آباد، ژوب، شیرانی، بارکھان، موسیٰ خیل، کوہلو، جھل مگسی، لورالائی، زیارت، چمن، پشین، قلعہ عبداللہ اور قلعہ سیف اللہ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہوئی محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ روز کوئٹہ میں کم سےکم درجہ حرارت صفر، بارکھان04، دالبندین06،گوادر15،قلات منفی01، خضدار05 ،لسبیلہ11، نوکنڈی07، سبی 10،تربت17 اور ژوب میں منفی02ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیامحکمہ موسمیات نے آج موسلا دھار بارشوں کے باعث بارکھان، کوہلو، سبی، نصیر آباد، دالبندین اور خضدار کے مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ظاہر کیاہے جبکہ کوئٹہ،نوکنڈی، دالبندین، چاغی، قلات، خضدار، لسبیلہ، آواران، تربت، کیچ، گوادر، جیوانی، پسنی، اورماڑہ، پنجگور، خاران، نوشکی، واشک، مستونگ، سبی، نصیر آباد، ژوب، شیرانی، بارکھان، موسیٰ خیل، کوہلو، جھل مگسی، لورالائی، زیارت،چمن، پشین، قلعہ عبداللہ اور قلعہ سیف اللہ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔
کوئٹہ سے مزید