• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عائشہ فیض

فاسٹ فوڈ آج کل ہما رے معاشرے میں بہت عام ہیں ،بچے ، بڑے سب ہی شوق سے کھاتے ہیں، مگر اس کا استعمال انسانی صحت کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔ فاسٹ فوڈ کے منفی اثرات میں یاد داشت کی کمزوری اور عمر کی کمی بھی شامل ہے۔ ہمیں اپنی صحت کا خیال رکھنے کے لیے فاسٹ فوڈز کے بجائے تازہ سبزیوں ، پھلوں، گوشت، دودھ اور دیگر غذائیت سے بھر پور اشیاء کا استعمال زیادہ سے زیادہ کرنا چاہیے۔

فاسٹ فوڈ کا زیادہ استعمال دل کے امراض کا باعث بنا سکتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ نوجوانوں میں دل کے امراض کی شرح میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔ اس کے علاوہ فاسٹ فوڈ صحت کے دیگر مسائل کا سبب بھی بنتا ہے۔ جن میں سے چند کاذکر ذیل میں کیا جا رہا ہے۔

موٹاپا

جنک فوڈ میں چونکہ کیلوریزکی مقدار زیادہ ہوتی ہے، اس لیے یہ ہمارے جسم کو موٹاپے جیسی بیماری میں مبتلا کر دیتا ہے۔ ہمارے جسم کو ایک دن میں جتنی کیلوریز کی ضرورت ہوتی ہے۔ اگر ہم اس سے زیادہ کیلوریز کا استعمال کریں گے تو ہمارا جسم بیماریوں کا شکار ہونے لگے گا، جس میں سب سے واضع بیماری موٹاپا ہے اور موٹاپا تمام بیماریوں کی جڑ ہے۔

ذہنی تناؤ میں اضافہ

فاسٹ فوڈز میں چکنائی زیادہ ہونے کے باعث ذہنی تناؤ میں بھی اضافہ ہو سکتا ہے۔ اگر چکنائی ہمارے جسم میں زیادہ ہو جائے تو جسم کے کسی نہ کسی عضاءپر جم جاتی ہے، جس سے بہت ساری بیماریاں جنم لیتی ہیں جن میں معدے کی بیماری بہت عام ہے۔

یادداشت میں کمزوری

فاسٹ فوڈ کے ہماری صحت پر بہت سارے منفی اثرات میں سے ایک اثر یادداشت میں کمزوری بھی ہے۔ گھریلو کھانوں کی حوصلہ افزائی کے لیے ہمیں چاہیے کہ ہم اپنے گھر میں سبزیاں اگانے کے رواج کو بھڑاوا دیں ،جس سے ہمارے بچوں کے ذہنوں پر مثبت اثر پڑے گا۔ دودھ اور دیگر غذائیت سے بھرپور اشیاء کو سوفٹ ڈرنکس کی جگہ پر استعمال کریں۔ فاسٹ فوڈ کا حد سے زیادہ استعمال صحت کےلیے انتہائی خطرناک ہے۔

مدافعتی نظام کی کمزور ی

فاسٹ فوڈ مدافعتی سسٹم کو کمزور کر دیتا ہے۔ اس کے علاوہ اس کے مضر اثرات ہارمونز کی تبدیلی کا بھی باعث بنتے ہیں۔ مدافعتی کمزوری کے سبب ہر وقت تھکاوٹ، سستی اور طبیعت بوجھل محسوس ہوتی ہے اور آپ اپنے دن بھر کے کام احسن طر یقے سے انجام نہیں دے پاتے۔

نظام انزام کاخراب ہونا

فاسٹ فوڈ نہ صرف کھانے کو ہضم دیر سے ہوتاہے بلکہ یہ ہضمہ کی دیگر پریشانیوں کا باعث بھی بن سکتے ہیں جیسا کہ تیزابیت، گیس، اپھاڑا و غیرہ۔ اس کی وجہ سے ہمارے پیٹ میں سوڈیم کی مقدار زیادہ ہو جاتی ہے جو پیٹ میں پانی کی مقدار کو برقرار رکھنے کی وجہ بنتا ہے ،جس کی وجہ سے آپ اپنے پیٹ کو پھولا ہوا محسوس کرتے ہیں۔

جگر کو نقصان پہنچنا

جنک فوڈ میں چربی ،چکنائی اور شوگر زیادہ ہوتی ہے جو جگر کے لیے نقصان دہ ثابت ہوتی ہے۔آہستہ آہستہ چربی جگر میں جما ہوتی رہتی ہے ،جس کے نتیجے میں غیر الکحل فیٹی جگر کی بیماری جنم لیتی ہے۔

جلد کو متاثر کرنا

زیادہ تلےہوئے اور پروسیسڈ کھانا کھانے کی وجہ سے چہرے پر مختلف طرح کے مسائل پیش آتے ہیں جیسے کہ کیل مہاسے اور دانے وغیرہ۔ ایک تحقیق کے مطابق جو بچے اور نو عمر افراد ہفتے میں تین دفعہ سے زیادہ جنگ فوڈ کھاتے ہیں، ان کو ایگزیما ہونے کا خدشہ پیدا ہوجاتا ہے۔

کینسر کا خطرے

ایک ہفتے میں کئی مرتبہ فاسٹ فوڈ، فرنچ فرائز اور تلے ہوئےدیگر کھانے کھانے سے بڑی آنت کے کینسر کا خطرہ پیدا ہوجاتا ہے۔

صحت سے مزید