اسلام آباد (تجزیاتی رپورٹ:حنیف خالد) سپریم کورٹ کے حکم پر نئے ناموں کیساتھ بیلٹ پیپرز کی طباعت مکمل،26کروڑ سے زائد بیلٹ پیپرز سرکاری پرنٹنگ پریسوں نے ریکارڈ وقت میں طبع کر دکھائے،ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق آج بیلٹ پیپرز ملک بھر کے ڈی آر اوز کے حوالے کر دیئے جائینگے،چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیر صدارت الیکشن کمیشن میں اعلیٰ سطح کے یکے بعد دیگرے کئی اہم اجلاس ہوئے۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے ہنگامی طور پر جن اضلاع کے قومی و صوبائی اسمبلیوں کے حلقوں کے بیلٹ پیپرز میں عدالت عظمیٰ کے حکم ناموں کی روشنی میں نئے بیلٹ پیپرز شائع کرنے کی ہدایت کی تھی۔