• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سول اور کرسچن ہسپتال کوئٹہ میں فیسٹولا کا علاج کیا جارہا ہے، وزیر صحت

کوئٹہ(خ ن) سندھ انسٹیٹوٹ آف ریپروڈکٹو میڈیسن فرٹیلٹی 2024 کی کانفرنس کا کراچی میں انعقاد ہوا کانفرنس میں ملکی و غیر ملکی ماہرین اور شعبہ امراض نسواں کی ڈاکٹرز نے بڑی تعداد میں شرکت کی نگران صوبائی وزیر صحت بلوچستان ڈاکٹر امیر محمد خان جوگیزئی کانفرنس کے مہمان خصوصی تھے کانفرنس میں خواتین کی فیسٹولا کی بیماری کے بارے میں بات چیت کی گئی نگران صوبائی وزیر صحت بلوچستان نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں فیسٹولا کے دو سینٹرز سول ہسپتال کوئٹہ اور کرسچن ہسپتال میں فیسٹولا سے متاثرہ خواتین کا علاج کیا جارہا ہے۔ بلوچستان میں پرائمری ہیلتھ کئیر پر توجہ دی جارہی ہےاور ڈسٹرکٹ کی سطح پر لیبر روم کو فعال بنایا جاچکا ہے تاکہ زچگی کے دوران زچہ و بچہ کو پیچیدگیوں سے بچایا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان رقبہ کے لحاظ سے سب بڑا صوبہ اور اس کی آبادی بکھری ہوئی ہے۔ اس لیے دور دراز علاقوں میں ٹیلی میڈیسن کے ذریعے مریضوں کو ان کی دہلیز پر علاج کی سہولیات مہیاء کی گئی ہیں نگران صوبائی وزیر صحت بلوچستان ڈاکٹر امیر محمد خان جوگیزئی نے ملکی اور غیر ملکی ڈاکٹرز کو صوبہ بلوچستان میں صحت کے سینٹرز کھولنے کی پیشکش کی جو انہوں نے قبول کر لی۔
کوئٹہ سے مزید