ملتان (سٹاف رپورٹر) این اے 149 سے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوارملک عامر ڈوگر ، پی پی 215 سے معین ریاض قریشی اور پی پی 216 سے ملک عدنان ڈوگرنے یوسی 69,36 ,21,14,2میں منعقدہ جلسوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ظلم کا بدلا ووٹ سے لینا ہے، 8 فروری کے دن آپ نے گھڑیال کے نشان پرمہر لگاکر ثابت کر دینا ہے کہ آپ عمران خان کی رہائی کے لیے متحد ہیں، پوری دنیامیں تحریک انصاف اور عمران خان کی جیت کے لیے دعائیں کی جا رہی ہیں۔