لاہور ( خصوصی نمائندہ ،جنرل رپورٹر)مسلم لیگ( ن) لاہور کے صدر وامیدوار این اے 126 سیف الملوک کھوکھر ، جنرل سیکرٹری وامیدوار پی پی 150لاہور سے امیدوار خواجہ عمران نذیر ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات عامر خان نے کہا ہے کہ پاکستان کی 22کروڑ عوام نوازشریف کی طرف دیکھ رہی ہے اور نواز شریف نےقوم کو کبھی مایوس نہیں کیا،8 فروری کو عوام حق، سچ اور ملک میں ترقی لانے والوں کا ساتھ دیں گے ۔ مزید برآںمسلم لیگ ن کے چیف کوارڈینیٹر بیرسٹر امجد ملک کے اعزاز میں مسلم لیگ ن بزنس کونسل کویت کے صدر شمشاد احمد خان تنولی نے ظہرانہ دیا۔ سابق ایم پی اے شمائلہ رانا نے خصوصی شرکت کی ۔بیرسٹر امجد ملک نے کہا کہ8 فروری کو شیر پر مہر لگا کر پورے ملک میں کامیاب کروا کر ملک کی ترقی و خوشحالی میں اپنا حصہ ڈالیں ۔ رانا ابرار،ادریس مغل،حاجی میاں محمد حنیف چوہدری عنصر محمود ایڈوکیٹ رانا ابرار، میاں محمد حنیف ،چوہدری خالد محمود ہنجرا ،محمد آصف، مقصود احمد بٹ ،مہر علی،رانا محمد طارق ،اسد چوہدری،ملک رشید اعوان اوردیگر بھی شریک ہوئے۔