خیرپور(غلام عباس بھنبھرو)سابق وزیر اعلیٰ سندھ اور پی ایس26کے پیپلزپارٹی کے امیدوار سید قائم علی شاہ نے کہا ہےکہ پنجاب سمیت ملک بھر کے ووٹر ووٹ دیں، بلاول بھٹو کو بااختیار وزیر اعظم بنائینگے، پیپلزپارٹی کے مقابلے کی کوئی پارٹی نہیں ہے، وہ گوٹھ وسریو واہن میں بڑے انتخابی جلسے سے خطاب کررہے تھے، جلسے کا اہتمام منصور مبین پھلپوٹو نے کیا۔ سید قائم علی شاہ نے کہا کہ بعض لوگ چور دروازے سے اقتدار حاصل کرنے کیلئے سرگرم ہوگئے ہیں ،لیکن ان کو چور دروازے سے اقتدار میں آنے نہیں دینگے۔ انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی پاکستان کا مستقبل ہے، پیپلزپارٹی اقتدار میں آئے گی اور بلاول وزیر اعظم بنیں گے، توپاکستان مضبوط و مستحکم ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی نے غریب عوام کے لیے بہت کچھ کیا ہے، اقتدار میں آکر غریب لوگوں کے مسائل ختم کریں گے اور غربت کا خاتمہ کرینگے۔ انتخابی جلسے میں سابق تعلقہ ناظم طاہر امتیاز پھلپوٹو راجا خان پھلپوٹو، مولوی زبیر احمد پھلپوٹو اور دیگر بااثر افرا د شریک ہوئے ۔سید قائم علی شاہ کے گوٹھ وسریو واہن پہنچنے پر منصور مبین پھلپوٹو نے اپنی برادری کے ہمراہ استقبال کیا۔