• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کشمیر پر بھارتی تسلط قائم نہیں رہ سکتا،سینیٹرساجدمیر،راناثنااللّٰہ

لاہور(خبرنگار) مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے زیر اہتمام قرآن کا نفرنس میں کشمیریوں سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے سینیٹر پروفیسر ساجدمیر نے کہا ہے کہ تحریک آزادی کشمیر انسانی تاریخ کی بے مثال تحریک ہے۔ کشمیری عوام کی جدوجہد آزادی درحقیقت تکمیل پاکستان کی جدوجہد ہے۔کشمیریوں کاعملی ساتھ دینا حکمرانوں اور عوام کی اخلاقی ذمہ داری ہے۔ بھارتی حکومت مقبوضہ کشمیر میں ہندو جنونیوں کو آباد کرنے پر تلی ہے۔کانفرنس سے مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثنااللہ نے خطاب کرتےہوئے کہا کہ کشمیر پر بھارتی تسلط قائم نہیں رہ سکتا۔ کشمیریوں نے بھارتی مظالم کاجس صبرواستقامت کا مقابلہ کیا ہے اس کی کوئی مثال موجود نہیں۔ 5 اگست 2019ء کو مودی سرکار نے شب خون مار کر کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت ختم کرکے ظلم کی انتہاکی۔ اقوام متحدہ نے کشمیر پر اپنی قراردادوں پر عمل نہ کرواکر اپنی حیثیت کھودی ہے۔کانفرنس سے حافظ مسعود عالم ،قاری صہیب میر محمدی، مولانا ارشادالحق اثری،مولانا عبدالرشید حجازی، سید سبطین شاہ نقوی،حافظ یونس آزاد،چوہدری یاسین ظفرودیگر نے بھی خطاب کیا ۔
لاہور سے مزید