• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

PIC میں ادویات ناپید،ٹیسٹوں کیلئے لمبی قطاریں، مریض خوار

لاہور(جنرل رپورٹر)پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں ادویات ناپید ، ٹیسٹوں کیلئے لمبی قطاریں ،طویل انتظار کے باعث صوبے میں امراض قلب کی سب سے بڑی علاجگاہ میں مریض خوار ہو کر رہ گئےہسپتال میں بدانتظامی ، علاج معالجے کی ابتر حالت کا انکشاف وزیراعلیٰ سپیشل مانیٹرنگ یونٹ نے اپنی رپورٹ میں کارکردگی کا پول کھول دیا ہے پورٹ میں کہا گیا ہے کہ اینجیو اور ایکوکارڈیوگرافی کیلئے مریضوں کا مہینوں انتظار معمول بن گیا ہے بائی پاس آپریشن کیلئے داخل مریض بغیر آپریشن ڈسچارج کر دیئے گئے ۔ تاہم رابطہ کرنے پر ایم ایس پی آئی سی ڈاکٹر محمد عامر بٹ نے جنگ کو بتایا کہ مریضوں کو او پی ڈی میں ادویات بھی مل رہی ہیں اور تمام مریضوں کی ان کے مرض کی نوعیت کے حوالے سے اینجوگرافی اور اینجو پلاسٹی بھی کی جاتی اور جن مریضوں کے آپریشن ہونے ہوں انکے آپریشن بھی شیڈول کے مطابق ہو رہے ہیں انہوں کے کہا کہ وزیر اعلیٰ انسپکشن مانیٹرنگ ٹیم کو تمام صورتحال سے آگاہ کر دیا گیا تھا۔
لاہور سے مزید