لاہور(خصوصی نمائندہ)صوبائی وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق نے کہا ہے کہ ۔ مانیٹرنگ کے نظام کے ذریعے ہسپتالوں میں سروس ڈیلیوری کے معیارکو بہتربنایا جارہاہے۔ہسپتالوں میں مانیٹرنگ کی مدد سے ہیلتھ کئیرسروسزمیں واضع بہتری آرہی ہے۔صوبائی وزیرصحت کی زیر صدارت محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کئیراینڈمیڈیکل ایجوکیشن میں ٹیچنگ ہسپتالوں کی کارکردگی بارے اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں سیکرٹری صحت پنجاب عظمت محمود خان، سپیشل سیکرٹری آپریشنزطارق محمود رحمانی، ایڈیشنل سیکرٹری ٹیکنیکل ڈاکٹرمحمد وسیم،ڈائریکٹر چیف منسٹرز ہیلتھ ویجیلنس سکواڈ عتیق الرحمن،ایڈیشنل سیکرٹری ایڈمن خدیجتہ الکبری اور ڈپٹی سیکرٹری عبدالرحمن نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران ٹیچنگ ہسپتالوں میں ادویات کی فراہمی،صفائی ستھرائی کے انتظامات ، ڈاکٹرز کی حاضری و دیگراہم امورکاجائزہ لیاگیا۔ صوبائی وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ ہسپتالوں میں مریضوں کیلئے آسانیاں پیداکرنے کیلئے کوشاں ہیں حکومت پنجاب ہر سال ہسپتالوں میں مریضوں کے مفت علاج و معالجہ کیلئے ادویات و ڈسپوزیبلز پر اربوں روپوں خرچ کرتی ہے ۔