لاہور (نیوزرپورٹر)صوبائی وزیر کھیل پنجاب ملک فیصل ایوب کھوکھر نے پنجاب میں خواتین کا سب سے بڑا سپورٹس ایونٹ کروانے کا فیصلہ کیا ہے، جمعرات کے روز نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں کھیلتا پنجاب پنک گیمز کے حوالے سے ہونیوالے اجلاس میں سیکرٹری سپورٹس مظفر خان سیال اور ڈی جی سپورٹس خضر افضال چودھری نے شرکت کی ہے۔صوبائی وزیر کھیل پنجاب ملک فیصل ایوب کھوکھر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کھیلتا پنجاب پنک گیمز اکتوبر کے آخری ہفتے میں کروائے جائیں گے۔