• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران: فضائی راستے سے آنیوالے سعودی، بھارتی شہریوں کو ویزا سے استثنیٰ

لندن(زاہد انور مرزا)ایران سعودی عرب تعلقات بحالی کے بعد ایک اور اچھی خبر سامنے آگئی، ایران نے سعودی شہریوں کو پیشگی ویزا لینے سے استثنیٰ دینے کا فیصلہ کرلیا۔فضائی راستے سے آنے والے سعودی سیاحوں کو ویزا لینے کی ضرورت نہیں ہوگی، تاہم بری راستوں سے آنے والے سیاحوں پر یہ فیصلہ نافذ نہیں ہوگا۔ایرانی وزیر سیاحت عزت اللہ ضرغامی کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ایران نے سعودی عرب کے علاوہ انڈیا، بحرین، قطر، کویت،روس، امارات، لبنان، تیونس اور برازیل کے علاوہ دیگر ممالک کے شہریوں کو ویزے سے یکطرفہ استثنیٰ دے دیا ہے۔دوسری جانب کویت کی وزارت داخلہ کی جانب سے کویت کے لیے مختلف زمروں کے وزٹ ویزوں کو دوبارہ متعارف کرانے کے امکان پر غور شروع کردیا ہے، ان میں کمرشل، سیاحتی اور فیملی وزٹ ویزا شامل ہیں۔غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ غور و فکر شیخ فہد الیوسف، نائب وزیر اعظم، وزیر دفاع، اور قائم مقام وزیر داخلہ کی طرف سے تازہ ترین شرائط اور ضوابط کے ساتھ فیملی / ڈیپنڈنٹ ویزا کو دوبارہ کھولنے کے لیے کیے گئے حالیہ فیصلے کے ردعمل میں کیا جارہا ہے۔

یورپ سے سے مزید