• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تنقید کی سیاست پر یقین رکھنے والے کراچی کے ہمدرد نہیں، مرتضیٰ وہاب

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ ذاتی مفادات کے لئے سرگرم لوگ مجھ پر کراچی انسٹی ٹیوٹ آف ہارٹ ڈیزیز کے نرسنگ اسکول کو بیچنے کا الزام لگا رہے ہیں، حقیقت یہ ہے کہ نرسنگ اسکول کو ماضی میں کسی نے فعال کرنے کی کوشش نہیں کی، تنقید کی سیاست پر یقین رکھنے والے کراچی کے ہمدرد نہیں بلکہ ان کا مقصد ترقی اور بہتری کے لئے جاری سفر کو روکنا اور اپنے ذاتی مفادات حاصل کرنا ہے، یہ بات انہوں نے منگل کے روز نرسنگ اسکول کراچی انسٹیٹیوٹ آف ہارٹ ڈیزیز کے اچانک دورے کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی، ، میئر کراچی نے کے آئی ایچ ڈی میں زیر تعمیر نر سنگ اسکول کا معائنہ کیا اور متعلقہ افسران کو موقع پر ہدایات جاری کیں، انہوں نے کہا کہ شہنشاہ کانفرنس حافظ نعیم نے مجھ پر الزام لگایا کہ میں چلتا ہوا نرسنگ اسکول بیچ رہا ہوں، آج میڈیا کے کیمرے نے دکھایا کہ نرسنگ اسکول چل رہا ہے یا نہیں،انہوں نے کہا کہ عام انتخابات کے لئے الیکشن ڈیوٹیاں الیکشن کمیشن آف پاکستان نے لگائی ہیں، اس پر تبصرہ نہیں کرسکتا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید