لاہور(خصوصی نمائندہ) مسلم لیگ ن لاہور کے صدر وامیدوار این اے 126 سیف الملوک کھوکھر ، جنرل سیکرٹری وامیدوار پی پی150 سے امیدوارخواجہ عمران نذیر ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات عامر خان ،نگہت شیخ ،فیصل کھوکھر سمیت دیگر نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ آج کاسورج امید کی ایک کرن لیکر طلوع ہوگا، مسلم لیگ ن کو ووٹ دیکر عوام اپنا مسقبل محفوظ کریں گے، میاں نواز شریف ہی ملک کو ایک بار پھر ترقی کے راستے پر گامزن کرسکتے ہیں، انہوں نے کہاکہ پارٹی کارکنان نے ڈور ٹو ڈور کیمپین کر کے عوام تک پیغام پہنچایا ہے،انتخابات والے دن ووٹر کی رہنمائی ایک بڑی ذمہ داری ہے۔انہوں نے کہا کہ شبانہ روز محنت کر کے جیسے لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کیا ویسے ہی مہنگائی کو بھی ختم کریں گے۔