• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ میں جیو نیوز پر PSL براہ راست اور مفت نشر ہوگا

لندن (جنگ نیوز) پاکستان سپر لیگ9(پی ایس ایل 9) خصوصی طور پر برطانیہ میں جیو نیوز سکائی چینل734پر براہ راست اور مفت نشر کرے گا۔ یہ پاکستان میں کھیلوں کے سب سے مشہور اور سب سے زیادہ درجہ بندی والے ایونٹ میں سے ایک ہے۔ پے وال کے پس پشت دو سال کی نشریات کے بعد اس سال2024میں پی ایس ایل برطانیہ میں ناظرین کے لئے مفت آن ائر نشر کیا جائے گا، اس کا مطلب ہے کہ ایونٹ کے فکسچر تک برطانیہ بھر میں سکائی پر12.7ملین سے زیادہ گھروں تک رسائی حاصل کی جا سکتی ہے۔ کرکٹ فکسچر17فروری سے براہ راست ہونے والے ہیں اور 18 مارچ تک جاری رہیں گے۔ شائقین پاکستان کے سب سے طاقتور اور ٹاپ ریٹیڈ کرکٹ ایونٹ میں 6 علاقائی ٹیموں کو ٹکراتے ہوئے دیکھیں گے، ہر میچ رنز سے بھرا ہوا، فاسٹ باؤلرز، غیر معمولی بلے باز، پرجوش شائقین اور بین الاقوامی کرکٹ کے سپر اسٹارز کی شرکت میں سنسنی خیز مقابلے متوقع ہیں۔ ہائی وولٹیج فائنل 18 مارچ کو نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔ تقریب کی افتتاحی تقریب سے اختتامی آتش بازی تک، نشریات کے ہر فریم پر شائقین پرسحر طاری ہو جائے گا۔ لیگ ٹیموں میں لاہور قلندر، کراچی کنگز، اسلام آباد یونائیٹڈ، پشاور زلمی، کوئٹہ گلیڈی ایٹر اور ملتان سلطانز شامل ہیں۔ الائنس ایڈورٹائزنگ اینڈ مارکیٹنگ مقامی سیلز کے لئے ذمہ دار ہے جبکہ مین اسٹریم سیلز سکائی میڈیا کرے گا۔

یورپ سے سے مزید