• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت کشمیریوں کی نسل کشی کررہا ہے، سید طفیل شاہ

گلاسگو (طاہر انعام شیخ) یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلہ میں گلاسگو میں بھرپور اور پرجوش مظاہرہ کیا گیا جس میں بارش اور ہوا کے باوجود کثیر تعداد میں عوام شریک ہوئے۔ تحریک کشمیر اسکاٹ لینڈ کے رہنما سید طفیل حسین شاہ، مولانا محمد اسحاق، خورشید انور خان و دیگر نے اپنے خطابات میں کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کی نسل کشی کر رہا ہے اور اپنی مکارانہ چالوں سے کشمیر میں مسلمانوں کی اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کرنے کی سازش میں مصروف ہے تمام کشمیری اس کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔ سات لاکھ بھارتی افواج نے مقبوضہ کشمیر کو دنیا کی سب سے بڑی کھلی جیل میں تبدیل کردیا گیا ہے۔ اس کی وحشیانہ کارروائیاں پوری آزاد دنیا اور انسانیت کیلئے چیلنج ہیں۔ شرکاء نے کہا کہ یوم یکجہتی کشمیر کا آغاز1993ء میں سب سے پہلے قاضی حسین احمد نے کیا تھا جس کو بعدازاں حکومت پاکستان نے بھی اپنا لیا۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت اب تک ایک لاکھ سے زیادہ کشمیریوں کو شہید کرچکا ہے۔ پاکستان کے عوام ہمیشہ اپنے کشمیری بہن، بھائیوں کی آزادی کیلئے ان کے ساتھ کھڑے ہیں، اس کی پاداش میں بھارت پاکستان کے خلاف اپنے ایجنٹس کے ذریعے تشدد کی کارروائیاں کررہا ہے۔
یورپ سے سے مزید