• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

احسن اقبال کی دانیال عزیز کی گرفتاری میں ملوث ہونے کے الزام کی تردید

اسلام آباد (این این آئی) مسلم لیگ (ن) کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے دانیال عزیز کی گرفتاری میں ملوث ہونے کے الزام کو مسترد کر دیا ہے۔ دانیال عزیز کی اہلیہ مہناز اکبر عزیز نے بیان میں بتایا کہ ان کی گرفتاری میں احسن اقبال کا ہاتھ ہے اس الزام کا جواب دیتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں احسن اقبال نے کہا کہ براہ کرم جھوٹے الزامات نہ لگائیں، کل رات آپ کے شوہر کے حامیوں نے روپو چک میں ہمارے پولنگ ایجنٹ پر حملہ کیا اور اس کی گاڑی کو گولیاں لگیں۔
ملک بھر سے سے مزید