• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران کا بھارتیوں کیلئے ویزا فری انٹری کا اعلان

تہران(این این آئی)ایران نے بھارتی سیاحوں کے لیے پندرہ دن کی ویزا فری انٹری کا اعلان کیا ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق نئی دہلی میں ایرانی سفارت خانے نے بتایا ہے کہ بھارتی پاسپورٹ کے حامل افراد اب ویزا لیے بغیر پندرہ دن تک ایران کی سیر کرسکیں گے۔نئی پالیسی کے تحت بھارتی باشندے ہر 6 ماہ بعد ایران جاسکیں گے۔ ویزا کے بغیر کیا جانے والا قیام 15 دن کا ہوگا۔ اس مدت میں توسیع نہیں کی جائے گی۔ نئی پالیسی کے تحت صرف سیاحوں کو ویزا کے بغیر آنے دیا جائے گا۔تعلیم، ملازمت یا کاروبار کی غرض سے ایران آنے والوں کے لیے ویزا کا حصول لازم ہوگا۔ایرانی سفارت خانے نے یہ بھی بتایا کہ ویزا کے بغیر آنے والے بھارتی سیاح صرف فضائی سفر کے ذریعے ایران میں داخل ہوسکیں گے۔
یورپ سے سے مزید