• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیٹ عمران خان کی امانت، نتائج کی تاخیر نے شکوک وشبہا ت پیدا کردئیے، صاحبزادہ حامد رضا

لاہور (خبرنگار) سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین اور این اے 104 سے سابق اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض کے بیٹے راجہ دانیال کو شکست دے کر قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہونیوالےصاحبزادہ حامد رضا نےمبارکباد دینے کےلئے آنے والوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میری کامیابی حق اور سچ کی فتح ہے۔جلد عمران خان سے جیل میں ملاقات کروں گا۔سنی اتحاد کونسل کو تحریک انصاف کے اتحادی ہونے پر فخر ہے۔میری سیٹ عمران خان کی امانت ہے۔ملک میں رزلٹ کی تاخیر نے شکوک وشبہات پیدا کر دیئے ہیں۔انہوں نے کہا ملک میں رائٹ اور لیفٹ نہیں بلکہ رائٹ اور رانگ کی سیاست کر نا ہوگی۔نفرتوں کی سیاست کو دفن کرکے پاکستان کو مستحکم اور عظیم بنائیں گے۔دریں اثناء ڈاکٹر مفتی محمد کریم خاں ۔محمد نواز کھرل، صاحبزادہ پیر معاذ المصطفی القادری ،ارشد جاوید مصطفائی ،عامر اسماعیل، غلام مرتضی سعیدی ،محمد اکرم رضوی ،سید احسان گیلانی اور دیگر نے صاحبزادہ حامد رضا کو رکن قومی اسمبلی منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی ہے۔
لاہور سے مزید