• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چینی سائنسدانوں نے آرٹیفیشل انٹیلی جنس کی مدد سے بچی تیار کرلی


بیجنگ (جنگ نیوز)مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجی دنیا بھر میں تیزی سے متعارف ہورہی ہے اور وقت کے ساتھ ساتھ اس میں مزید جدت بھی آرہی ہے۔ اب ایک مصنوعی بچی کو بھی تیار کرلیا گیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق چینی سائنسدانوں نے آرٹی فیشل انٹیلی جنس کی مدد سے ایک تین سالہ بچی کو تیار کیا ہے، جسے بڑی پیش رفت قرار دیا جارہا ہے۔ بظاہر دیکھنے میں یہ ایک چھوٹی سی بچی کی طرح نظر آتی ہے اور کام کرسکتی ہے، لیکن یہ عجیب و غریب ہستی مصنوعی ذہانت (اے آئی) میں اگلی بڑی پیش رفت ہوسکتی ہے۔ تخلیق کاروں نے اس کا نام ٹونگ ٹونگ (اس کا مطلب چھوٹی لڑکی ہے) رکھا ہے جس کو دنیا کا پہلا اے آئی چائلڈ قرار دیا گیا ہے جسے چین کے سائنسدانوں نے تیار کیا ہے۔ بیجنگ انسٹیٹیوٹ فار جنرل آرٹی فیشل انٹیلی جنس (بی آئی جی اے آئی) کے سائنسدانوں نے اسے تیار کیا اور ان کا کہنا تھا کہ یہ اے آئی لڑکی خود چیزیں سیکھنے اور اپنے اردگرد کے ماحول کی کھوج کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ ان کا دعویٰ ہے کہ ’ٹونگ ٹونگ‘ جذبات کا اظہار بھی کر سکتی ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ٹونگ ٹونگ کسی 3سالہ بچی کی طرح خوشی، غصے یا افسوس کا اظہار کر سکتی ہے۔اس اے آئی چائلڈ کو بیجنگ میں ہونے والی ایک اے آئی کانفرنس کے دوران متعارف کرایا گیا تھا۔ ٹونگ ٹونگ کا کسی روبوٹ کی طرح جسم نہیں بلکہ وہ ایک ورچوئل ماحول میں رہتے ہوئے حقیقی دنیا کے افراد سے رابطہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ اس کانفرنس کے دوران لوگوں نے خود ٹونگ ٹونگ سے بات کرکے اسے کچھ کام کرنے کی ہدایت بھی کی مگر اس کی خاص بات مختلف کاموں کی ذمہ داری خود سنبھالنا ہے۔
یورپ سے سے مزید