• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم کیو ایم کی مسلم لیگ (ن) سے ملاقات ملتوی ہوگئی، فاروق ستار

اسلام آباد(این این آئی) ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کی مسلم لیگ (ن) سے ملاقات ملتوی ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا۔وفد میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری، خالد مقبول صدیقی، ڈاکٹر فاروق ستار اور مصطفی کمال شامل ہیں۔اس موقع پر ڈاکٹر فاروق ستار نے کہاکہ ایم کیو ایم کی مسلم لیگ (ن)سے ملاقات ملتوی ہوگئی ہے۔ ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ اگلے 2دن اسلام آباد میں مسلم لیگ (ن)سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔
اہم خبریں سے مزید