• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیمپئنز ٹرافی افتتاحی تقریب اور میچ کیلئے کراچی کا انتخاب

کراچی (عبدالماجد بھٹی) اگلے ماہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا افتتاحی میچ اور رنگا رنگ افتتاحی تقریب کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں ہوگی، اس سے قبل آئی سی سی کے اشتراک سے8کپتانوں کا فوٹو شوٹ اور پری ٹورنامنٹ پریس کانفرنس بھی کراچی میں کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ افتتاحی میچ بدھ19فروری کو نیشنل اسٹیڈیم میں دوپہر دو بجے شروع ہوگا۔ پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر افتتاحی تقریب ہوتی ہے تو یہ16یا17کو ہوگی کیونکہ19کو افتتاحی میچ ہے۔ اس کے علاوہ،وارم اپ میچوں کے شیڈول پر منحصر ہے۔ آئی سی سی تاریخوں کا جائزہ لے کر تجویز کرے گا کہ افتتاحی تقریب کب کرائی جائے۔ گروپ اے میں دفاعی چیمپئن اور میزبان پاکستان، بھارت، نیوزی لینڈ اور بنگلہ دیش جبکہ گروپ بی میں آسٹریلیا، انگلینڈ، جنوی افریقا اور افغانستان شامل ہیں ۔ پی سی بی کے ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایک خط کے ذریعے آئی سی سی کو کہا ہے ہر آئی سی سی ایونٹ کی طرح ٹورنامنٹ سے تین چار دن قبل تمام8کپتانوں کی پریس کانفرنس اور فوٹو سیشن کراچی میں کرانا چاہتا ہے۔
اہم خبریں سے مزید