• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

توشہ خانہ ٹو کیس، عمران خان کیخلاف گواہی کیلئے دو سابق ملٹری سیکرٹریز طلب

راولپنڈی (خبر نگار) توشہ خانہ ٹو کیس میں ملزمان بانی پی ٹی آئی عمران خان اور انکی اہلیہ بشریٰ بی بی کیخلاف مزید دو شہادتیں قلمبند ، عدالت نے سابق وزیراعظم کے ملٹری سیکرٹری بریگیڈئر محمد احمد محمود اور ڈپٹی ملٹری سیکرٹری کرنل ریحان کو شہادتیں قلمبند کرانے کیلئے طلب کرتے ہوئے سماعت 16 جنوری تک ملتوی کر دی۔ گزشتہ روز سپیشل جج سنٹرل اسلام آباد شاہ رخ ارجمند نے توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت اڈیالہ جیل راولپنڈی کے کمرہ عدالت میں کی۔ اس موقع پر ملزم بانی پی ٹی آئی عمران خان کو کمرہ عدالت میں پیش کیا گیا جبکہ ملزمہ بشریٰ بی بی بھی عدالت میں موجود تھیں۔ دوران سماعت وکلا صفائی نے گواہ محمد احمد پر جرح مکمل کی جبکہ دوسرے گواہ طلعت حسین پر بھی ابتدائی جرح کی گئی۔ سماعت کے دوران مزید دو گواہان قیصر اور عمر صدیق کے بیانات بھی قلمبند کئے گئے۔
اہم خبریں سے مزید