• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انٹر بورڈ نے نتائج سے غیر مطمئن طلباء کیلئے اسکروٹنی فیس معاف کردی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) چیئرمین اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی ڈاکٹر سیدشرف علی شاہ نے طلبہ کے وسیع تر مفاد میں انٹرمیڈیٹ حصہ اول کے سالانہ امتحانات برائے 2024ء کے سائنس پری میڈیکل، پری انجینئرنگ، سائنس جنرل، کامرس پرائیویٹ، آرٹس پرائیویٹ اور ہوم اکنامکس گروپس کے نتائج سے غیرمطمئن طلبہ کیلئے پرچوں کی اسکروٹنی فیس ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ چیئرمین انٹربورڈ کراچی کی ہدایت پرطلبہ کو سہولت فراہم کرنے کیلئے انٹربورڈ کی انکوائری پر طلباء کیلئے جبکہ سہولت مرکزپر طالبات کیلئے خصوصی کاؤنٹرز قائم کردیئے گئے ہیں تاکہ طلبہ کواسکروٹنی فارم جمع کروانے میں کسی مشکل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ چیئرمین انٹربورڈکراچی نے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ صاحب کی ہدایات کی روشنی میں اسکروٹنی30 دن میں مکمل کرنے کیلئے بھی ناظم امتحانات کو ہدایات جاری کردی ہیں۔طلبہ اسکروٹنی فارم انٹربورڈ کی آفیشل ویب سائٹ سے ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید