• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ کیخلاف گھیرا تنگ؛ اثرات سامنے آگئے

اسلام آباد ( رانا غلام قادر )پاکستان کی جانب سے ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ کےخلاف گھیرامزیدتنگ کرنے کے اثرات سامنے آئے ہیں۔رواں مالی سال افغانستان کی پاکستان سے ٹرانزٹ ٹریڈ کے تحت درآمدات میں بڑی گراوٹ آئی ہے-رواں مالی سال کے پہلے پانچ ماہ کے دوران افغان ٹرانزٹ ٹریڈ میں اناسی فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔حکومتی ذرائع کےمطابق حکومت نے ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ پر قابو پانے اور ٹرانزٹ ٹریڈ کا غلط استعمال روکنے کے لیے ٹھوس اقدامات کیے جس کے نتائج برآمد ہورہے ہیں-ذرائع کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال کے پہلے 5 ماہ جولائی سےنومبر 2024 کےدوران سالانہ بنیادوں پرافغان ٹرانزٹ ٹریڈ 79 فیصد کی کمی کے بعد 46 کروڑ46 لاکھ ڈالرز رہی جو گذشتہ سال اسی عرصے میں 2 ارب 23 کروڑ 73 لاکھ ڈالرز تھی۔حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ گذشتہ مالی سال 24-2023 میں افغان ٹرانزٹ کا حجم 2 ارب 88 کروڑ 70 لاکھ ڈالرز تھا اورمالی سال 23-202 میں افغان ٹرانزٹ ٹریڈ 7 ارب 9 کروڑ 50 لاکھ ڈالرز تھیں۔
اہم خبریں سے مزید