• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب کابینہ، آسان کاروبار سکیم میں مفت پلاٹ، قرضہ، ایک لاکھ سٹارٹ اپ ہدف

  لاہور ( جنرل رپورٹر )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا22اجلاس منعقد ہوا ، ریکارڈ 91 -ایجنڈا پوائنٹ زیر بحث لائے گئے ، کابینہ نے پہلاپنجاب ہندو میرج ایکٹ،رجسٹریشن رولز 2024 ء کی منظوری دے دی۔ وزیر اعلیٰ نے کاٹن،گنے کی پیداوار بڑھانے کے لئے ہنگامی اقدامات کی ہدایت کی ،پنجاب بھر میں تمام وہیکلزکی رجسٹریشن مہم شروع کرنے اور موٹر سائیکل کی سپیڈ کو 60کلو میٹر فی گھنٹہ تک محدود کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ 12ماہ کے بعدموٹر سائیکل کی انسپکشن اور سرٹیفکیشن کے لئے ترمیم کی منظوری دی گئی۔ پنجاب میں اپنی نوعیت کی پہلی”پنجاب آسان کاروبار فنانس“سکیم اور سی ایم پنجاب آسان کاروبار کارڈ کی منظوری بھی دے دی گئی۔ وزیر اعلیٰ نے آسان کاروبار سکیم کے لئے مفت اراضی دینے کااعلان کیا۔ آسان کاروبار کے لئے3کروڑ روپے تک بلا سود قرضے دینے کا فیصلہ ، ایک لاکھ بزنس سٹارٹ اپ کا ہدف بھی مقرر کر دیا۔ وزیر اعلیٰ نے سٹارٹ اپ کے لئے بزنس پلان بھی دینے اور پنجاب بھر میں ای وہیکلز کے لئے چارجنگ سٹیشن قائم کرنے کا حکم دیا،جامع الیکٹرک وہیکلز پالیسی طلب کر لی۔کابینہ نے قذافی سٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ مستردکردیا۔
اہم خبریں سے مزید