• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی ایئرپورٹ، یوگنڈا کی خاتون کی منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) اے این ایف نے کراچی ایئرپورٹ پر یوگنڈا کی خاتون کی منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔اینٹی نارکوٹکس فورس خاتون کو حراست میں لیا، اور ملزمہ اسپتال منتقل کرکے 144گرام وزنی 11کوکین برآمد کرلیے۔ اینٹی نارکوٹکس فورس کے مطابق یوگنڈا سے تعلق رکھنے والی خاتون مسافر براستہ دبئی اینٹا بے سے کراچی پہنچنی تھی جسے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی پر حراست میں لیا گیا۔ دوران تفتیش گرفتار خاتون نے اپنے اندر منشیات بھرے کیپسولز کی موجودگی کا اعتراف کیا۔ملزمہ کو اسپتال منتقل کر کے 144 گرام وزنی 11 کوکین بھرے کیپسول برآمد کر لئے گئے۔
اہم خبریں سے مزید