• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملکی تاریخ میں اتنے سیاسی قیدی کبھی نہیں تھے جتنے آج ہیں، شبلی فراز

اسلام آباد (نمائندہ جنگ ) ایوان بالا میں اپوزیشن لیڈر سینیٹر شبلی فراز نے نکتہ اعتراض پر بات کرتے ہوئے کہاہے کہ گذشتہ سال 14جنوری کو ایک بڑی سیاسی جماعت سے انتخابی نشان چھینا گیا جس کی وجہ سے ملک میں آج تک سیاسی اور معاشی استحکام نہیں آسکا ہے،اُس وقت سے شروع ریاستی فاشزم کا سلسلہ آج تک قائم ہے ،ملک میں شدید سیاسی عدم استحکام، عوام کے بنیادی حقوق معطل اور میڈیا پر پابندیاں عائد ہیں،مارشل لاء کے وقت میں بھی اتنے سیاسی قیدی نہیں تھے جتنے آج ہیں، کیا یہ کسی جمہوری ملک میں ہوتا ہے کہ اتنی تعداد میں سیاسی قیدی جیلوں میں بند ہوں،کسی بھی وزیر اعظم کے ساتھ ایسا نہیں ہوا ہے جس طرح بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کیا گیا ، پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ نے ملک میں 50 سال حکومت کی، ہم نے تو صرف 4سال حکومت کی ہے، بتائیں کس نے ملک کو تباہ کیا ہے ،آج ملک میں اندھیرا ہی اندھیرا ہے ملک سے نوجوان باہر نکل رہے ہیں ،چیئرمین سینیٹ کا شکریہ کہ انہوں نے سینیٹر اعجاز چوہدری کے پروڈکشن آرڈر جاری کئے مگر پنجاب حکومت نے ان پرعملدرآمد نہیں کیا۔
اہم خبریں سے مزید