• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریاض: چوتھی عالمی معدنیاتی کانفرنس، پاکستان ابھرتے کھلاڑی کے طور پر موجود

اسلام آباد(اسرارخان) سعودی عرب کے دارلحکومت ریاض میں چوتھی سالانہ بین الاقوامی وزرائے معدنیات کی کانفرنس ہورہی ہےجس کا مقصد غیر دریافت شدہ معدنی وسائل کو اجاگرکرنا اور بین الاقوامی سرمایہ کاری کو راغب کرنا ہے۔پاکستانی وفداس کانفرنس میں ابھرتے ہوئے کھلاڑی کے طور پرموجود ہے، وزیر برائے پیٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی قیادت میں جانے والے وفد میں اہم پالیسی ساز ، ریاستی ملکیتی ادارے اور نجی شعبے کے رہنما شامل ہیں۔FMF، جو کہ عالمی مائننگ سیکٹر کے لیے ایک کلیدی ایونٹ ہے، 85 ممالک کے شرکاء کو اپنی طرف متوجہ کرتا ہے۔ یہ صنعت کے رہنماؤں، سروس فراہم کرنے والوں، اور آپریٹرز کے لیے جدتوں کی نمائش اور نئی شراکت داری قائم کرنے کا پلیٹ فارم مہیا کرتا ہے۔ فورم میں پاکستان کی شرکت اس کی بڑھتی ہوئی امنگوں کی عکاسی کرتی ہے کہ وہ مائننگ سیکٹر میں ایک کلیدی کھلاڑی بننے کی خواہش رکھتا ہے، خاص طور پر تانبے، سونے اور نایاب معدنیات جیسے قدرتی وسائل کی دولت کے پیش نظر۔پاکستانی وفد میں اہم پالیسی ساز، ریاستی ملکیتی ادارے، اور نجی شعبے کے رہنما شامل ہیں۔
اہم خبریں سے مزید