• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹریفک قوانین کی پاسداری کیلئے ہم سب کو کردار ادا کرنا ہوگا، شرجیل میمن

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ بطور قوم ہماری ترجیحات تبدیل ہوتی جارہی ہیں، حادثات کی وجہ سے انسان اپنی جان گنوا بیٹھتے ہیں، کچھ معذوری کا شکار ہوتے ہیں، ہماری ترجیح یہ ہونی چاہئے کہ کسی طرح انسان ذات کی خدمت کی جا سکتی ہے، روڈ سیفٹی جیسا منفرد خیال خیال انسان ذات کی خدمت سے واقف ذہنوں میں آتا ہے، ٹریفک قوانین کی پاسداری کے لئے ہم سب کو کردار ادا کرنا ہوگا۔ کراچی میں کنزیومر ایسو سی ایشن آف پاکستان کے زیر اہتمام کنزیومر روڈ سیفٹی ایوارڈ کی تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے ، شرجیل انعام میمن نے کہا کہ کنزیومر روڈ سیفٹی ایوارڈ کی کامیاب تقریب پر تمام منتظمین کو مبارکباد دیتا ہوں، یہ تنظیم ایک بہت ہی شاندار کام کر رہی ہے، جس کا مقصد انسانوں کی زندگیاں بچانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں ٹریفک قوانین کا احترام کرنے ہی ضرورت ہے، بچوں کو ٹریفک قوانین کے بارے پڑھانا چاہئے، عوا کو آگہی کی بھی ضروت ہے، چند لمحوں کی جلدبازی کی وجہ سے لوگ اپنی زندگی خراب کرتے ہیں اور دوسروں کے لئے بھی پریشانی کا سبب بنتے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید