لاہور (کورٹ رپورٹر )چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ امیر بھٹی نے کہا ہے کہ توڑنا اور تباہ کرنا آسان ہے ، ہیرو وہی ہوتے ہیں جو امن قائم کرتے ہیں اور تعمیر کرتے ہیں،یہ آپ پر ہے کہ تعمیر کرنیوالے بنیں یا تباہ کرنیوالے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے آئی ایم آر ایف کے زیر اہتمام آئین پاکستان میں اقلیتوں کے حقوق اور ریاست پاکستان کی ذمہ داری کے عنوان سے منعقدہ کانفرنس میں کیا۔انہوں نے کہا کہ اقلیتوں نے ہمیشہ پاکستان کی کامیابی میں اپنا کردار ادا کیا ہے، یہاں اقلیتوں کو پوری آزاد ی ملنی چاہیے تھی لیکن افسوس سیاسی حالات کی وجہ سے ہم سب کچھ بھول گئے۔