• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین اور تھائی لینڈ ’’ویزا فری دور‘‘ میں داخل ہونے کیلئے تیار

بنکاک (نیوز ڈیسک) چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے کہا کہ چین اور تھائی لینڈ نے باہمی ویزا استثنی معاہدے پر دستخط کردیئے ہیں جس کے بعد دونوں ممالک یکم مارچ سے باضابطہ طور پر "ویزا فری دور" میں داخل ہوجائیں گے۔ چینی وزیرخارجہ وانگ یی نے یہ بات تھائی لینڈ کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ پرنپری بہیدھا نوکارا کے ساتھ سالانہ مشاورت کے بعد ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں کہی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس سے یقینی طور پر دو طرفہ عوامی تبادلے نئی بلندی پر جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ تھائی لینڈ کا دورہ کرنے والے چینی سیاحوں کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہوگا۔ ہم تھائی لینڈ کے دوستوں کو بھی خوش آمدید کہتے ہیں کہ وہ چین کا جوش و خروش اور چینی عوام کی مہمان نوازی کو محسوس کریں۔ چین اور تھائی لینڈ ایک خاندان کی مانند ہیں۔ یہ ضروری ہے کہ ہمارے دونوں عوام قریبی دوستی اور مضبوط تعلقات استوار کریں اور ایک بہتر زندگی کو اپنائیں۔ کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن وانگ یی نے کہا کہ دونوں فریقوں نے چینی اور تھائی رہنماں کے درمیان ملاقاتوں کے نتائج پر عمل درآمد اور مشترکہ مستقبل کے ساتھ چین تھائی لینڈ برادری کے قیام سے متعلق تفصیلی تبادلہ خیال کیا اور وسیع اتفاق رائے پر پہنچے۔ وانگ نے کہا کہ چین ہمسایہ ممالک کے ساتھ اپنی سفارتکاری میں تھائی لینڈ کو ہمیشہ ترجیح دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین، تھائی لینڈ کے ایک چین اصول کے ساتھ پختہ عزم اور گلوبل ڈیویلپمنٹ انیشی ایٹو، گلوبل سیکیورٹی انیشی ایٹو اور گلوبل سویلائزیشن انیشی ایٹو میں اس کے فعال تعاون کو سراہتا ہے۔
یورپ سے سے مزید