• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین میں لینڈسلائیڈنگ سے ہلاک افراد کی تعداد 31 ہوگئی

بیجنگ(نیوزڈیسک)چین میں لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں اموات بڑھ کر 31ہو گئیں۔ غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کے صوبہ ینان کے شہر ژاتونگ کے قریب پیر کو مٹی کا تودہ گرنے سے 47افراد لاپتہ ہو گئے تھے جس کے باعث اموات بڑھ کر 31ہو گئی ہیں۔دیگر لاپتہ افراد کی تلاش کے لئے امددای کارروائیاں جاری ہیں جن میں ایک ہزار سے زائد ایمرجنسی اہلکار اور خصوصی آلات کے 150 یونٹس حصہ لے رہے ہیں۔ علاقے سے 918 مکینوں کو نکال لیا گیا ۔ لینڈ سلائیڈنگ اس وقت ہوئی جب گاؤں کے لوگ اپنے گھروں میں سو رہے تھے۔جنوب مغربی شہر ژاوٹونگ میں لینڈ سلائیڈنگ ہوئی جس کے نتیجے میں پہاڑی علاقے میں قائم دو دیہاتی علاقوں کو شدید نقصان پہنچا۔عینی شاہدین کے مطابق لینڈ سلائیڈنگ اس وقت ہوئی جب گاوں کے لوگ اپنے گھروں میں سو رہے تھے۔فائر فائٹرز ہلکی برف میں زندہ بچ جانے والوں کی تلاش کے لیے کوششیں کررہے ہیں تاہم ابھی تک لینڈ سلائیڈنگ کی وجوہات سامنے نہیں آسکیں۔رپورٹ میں کہا گیا کہ چینی حکومت نے تقریبا 1000 امدادی کارکنوں اور تقریبا 200 امدادی گاڑیوں کو جائے وقوعہ پربھیجاہے۔500 سے زائد افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کردیا ہے۔
یورپ سے سے مزید