لاہور(نیوز رپورٹر) احتساب عدالت نے ترقیاتی منصوبوں میں کرپشن کے ریفرنس میں پرویز الٰہی و دیگران کو فرد جرم عائد کرنے کیلئے 22 فروری کو طلب کرلیا، وکیل نے استدعا کی کہ ریفرنس کی صاف کاپیاں فراہم نہیں کی گئیں جس پر عدالت نے آئندہ سماعت تک ریفرنس کی صاف کاپیاں ملزمان کو فراہم کرنے کی ہدایت کردی۔