• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

 کیمرون کی بھارت میں قید سکاٹش سکھ جگتار سنگھ کے اہلخانہ سے ملاقات

گلاسگو (طاہر انعام شیخ) برطانیہ کے وزیر خارجہ لارڈ کیمرون نے ایک سکاٹش سکھ جگتارسنگھ جومل جو کہ گزشتہ6سالوں سے بھارت کی ایک جیل میں بند ہیں ان کے اہل خانہ سے ملاقات کی ہے اور جومل کے مقدمے کے بارے میں پوری تفصیل کے ساتھ دوبارہ جائزہ لینے کا عندیہ دیا ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ برطانوی حکومت اس سلسلہ میں کام کر رہی ہے۔ لارڈ کیمرون نے کہا کہ وہ اس واقعہ کو نہایت سنجیدگی کے ساتھ لے رہے ہیں۔ لارڈ کیمرون کا وزیر خارجہ بننے کے بعد سکاٹ لینڈ کا یہ پہلا دورہ ہے۔ جگتار سنگھ جومل 2017 میں اپنی شادی کے سلسلہ میں انڈین پنجاب گئے ہوئے تھے جب پولیس ان کو زبردستی گرفتار کرکے ایک بے نشان گاڑی میں بیٹھا کر لے گئی، ان پر نہایت سنگین قسم کے کئی مقدمات قائم کر دیئے گئے۔ دوران تفتیش ان کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا گیا مبینہ طور پر ان کو بجلی کے جھٹکے بھی دئے گئے ان کو بھارت میں سزائے موت کا سامنا ہے۔ سکھ فیڈریشن یوکے کے پرنسپل ایڈوائزر ویبندر جیت سنگھ کا کہنا ہے کہ برطانوی سکھ کمیونٹی اور برطانیہ کے عوام کی بڑی اکثریت برطانوی شہریوں کی حفاظت کیلئے اپنی حکومت سے زیادہ بہتر توقعات رکھتے ہیں۔

یورپ سے سے مزید