• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیویارک، استقبال رمضان کانفرنس 29 فروری کو پولیس ہیڈ کوارٹرز میں ہوگی

نیویارک (عظیم ایم میاں) امریکا کی سب سے بڑی پولیس فورس نیویارک سٹی پولیس کے کمشنر ایڈورڈ کبان کے اعلان کے مطابق استقبال رمضان کے سلسلے میں سالانہ پری رمضان کانفرنس 29فروری کو نیویارک پولیس ہیڈ کوارٹرز کے آڈیٹوریم میں منعقد ہوگی۔جہاں پولیس کمشنر اور دیگر پولیس حکام مسلم کمیونٹی کے نمائندوں سے ملاقاتیں کریں گے، مساجد اور مسلم آبادی کے علاقے میں پولیس کی جانب سے بہتر سیکورٹی فراہم کرنے کے انتظامات کئے جائیں گے۔ نیویارک پولیس کی جانب سے نیویارک کی مسلمان کمیونٹی کیلئے آغاز رمضان سے قبل ہر سال یہ اجتماع منعقد کیا جاتا ہے جس کا مقصد پولیس اور مسلم کمیونٹی کے درمیان بہوتر فضا ہموار کرنا اور اعتماد کی فضا پیدا کرنا ہے۔

دنیا بھر سے سے مزید