• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقبوضہ کشمیر، نام نہاد انتخابات میں بی جے پی کو شکست، عمرعبداللّٰہ متوقع وزیراعلیٰ

سری نگر (اے ایف پی، جنگ نیوز)مقبوضہ کشمیر میں 2014 کے بعدیہ پہلے نام نہاد مقامی انتخابات ، نیشنل کانفرنس اور کانگریس حکومت بنانے کی پوزیشن میں،عمر عبداللہ متوقع وزیراعلیٰ ہوں گے، جبکہ ہریانہ میں بے جی پی نے برتری حاصل کرلی، کانگریس نے ہریانہ کے انتخابات چیلنج کرنے کا اعلان کردیا ۔ مقبوضہ جموں وکشمیر میں اپوزیشن جماعتوں این سی اور کانگریس نے اسمبلی کی 90 میں سے 47 سیٹیں جیت لی ہیں، مودی کی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو 27 نشستوں پر کامیابی ملی جبکہ کشمیر میں انتہا پسند جماعت بی جے پی کو کوئی نشست نہیں ملی ، کشمیریوں نے انتخابی نتائج کو وادی کی خصوصی حیثیت کو منسوخ کرنے کے مودی حکومت کے فیصلے کیخلاف ریفرنڈم قرار دیا۔

دنیا بھر سے سے مزید