• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سوڈان، دارفور میں فوج اور ریپڈ سپورٹ فورسز کے درمیان لڑائی میں 13 بچے ہلاک

خرطوم(این ین آئی)سوڈان کی شمالی ریاست دارفور میں فوج اور ریپڈ سپورٹ فورسز کے درمیان لڑائی میں 13 بچے ہلاک اور 4زخمی ہو گئے ۔اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال یونیسف نے اپنے بیان میں کہا کہ بچوں کی عمریں 6سے 17سال کے درمیان تھیں۔سوڈان میں یونیسف کے نمائندے شیلڈن یٹ نے بچوں پر اس حملے کو ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے کہا کہ جنگوں یا خانہ جنگی میں بچوں کا کوئی قصور نہیں ہوتا، لیکن سوڈان میں تنازعات کے بڑھنے سے سب سے زیادہ نقصان بچے ہی اٹھا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ لڑائی کے دوران عام سڑکوں، محلوں، گلیوں اور گھروں میں ہر جگہ بچوں کا تحفظ کیا جانا چاہیے۔

دنیا بھر سے سے مزید