• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سمندری طوفان ملٹن فلوریڈا کا صدی کا بدترین طوفان ہوسکتا ہے، جوبائیڈن

واشنگٹن (اے ایف پی)امریکی صدر جو بائیڈن نے گزشتہ روز کہا کہ ریاست فلوریڈا کی جانب بڑھنے والا کیٹیگری 4 کا سمندری طوفان ملٹن ایک صدی میں فلوریڈا سے ٹکرانے والا بدترین طوفان ہو سکتا ہے۔جوبائیڈن نے وائٹ ہاؤس میں صحافیوں کو بتایا کہ یہ فلوریڈا سے ٹکرانے والا ایک صدی سے زائد عرصے میں بدترین طوفان ہو سکتا ہے، خدا کرے ایسا نہیں ہو ، لیکن اس وقت ایسا ہی نظر آ رہا ہے۔مشیروں نے جب انہیں طوفان کی شدت کے بارے میں آگاہ کیا تو انہوں نے کہا کہ آپ کو ابھی ،فوری فلوریڈا کو خالی کرانا چاہیے، آپ کو پہلے ہی خالی کر الینا چاہیے تھا۔ یہ زندگی اور موت کا معاملہ ہے، اور یہ کوئی مبالغہ آرائی نہیں ہے۔

دنیا بھر سے سے مزید