• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا: دوران پرواز ترکش ایئرلائن کے پائلٹ کا انتقال، طیارے کی ہنگامی لینڈنگ

کراچی(نیوزڈیسک)امریکا میں ترکش ایئر لائن کا ایک پائلٹ دوران پرواز انتقال کر گیا جس کے بعد ترکیہ کی قومی ایئرلائن نیویارک میں ہنگامی لینڈنگ کرنے پر مجبور ہوگئی۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کی خبر کے مطابق ایئر لائن کے ترجمان یحییٰ استن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے ایک بیان میں کہا کہ ہوائی جہاز نے منگل کی شام امریکا کے مغربی ساحلی شہر سیئٹل سے اڑان بھری تھی۔انہوں نے کہا کہ ہماری سیئٹل سے استنبول ایئربس 350کی پرواز ٹی کے 204کا پائلٹ دوران پرواز گر گیا۔

دنیا بھر سے سے مزید