• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غزہ، لبنان، اسکول، رہائشی عمارتوں پر اسرائیلی بمباری، درجنوں شہید

غزہ، بیروت ،کراچی(ا ے ایف پی، نیوز ڈیسک) غزہ اورلبنان میں اسکول اور رہائشی عمارتوں پر اسرائیلی بمباری، درجنوں شہید، اسرائیلی فوجی ٹینک کی یو این امن فوج کے ہیڈکوارٹرز پرشیلنگ، 2اہلکار زخمی ہوگئے۔ اسرائیلی طیاروں نے غزہ میں پناہ گزینوں کیلئے مختص اسکول کی عمارت پر بمباری کردی ،حملے میں خواتین اور بچوں سمیت 28فلسطینی شہید اور 54زخمی ہوگئے، صیہونی فو ج نے کمال عدوان اسپتال سمیت شمالی غزہ کے تین اسپتالوں کو خالی کرنے کی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ایسا نہ کیا گیا تو انہیں الشفا ء اسپتال کی طرح تباہ کردیں گے ،غزہ میں اسرائیلی حملوں میں ایک صحافی شہید اور دو شدید زخمی ہوگئے، اسرائیلی فوج نے تصدیق کی ہے کہ شمالی غزہ میں اس کے تین فوجی فلسطینی مزاحمت کاروں کے حملوں میں ہلاک ہوگئے ہیں ،اسرائیلی طیاروں کی جانب سے لبنان پر بمباری کا سلسلہ بھی جاری رہا ، اسرائیلی فوجی ٹینک نے لبنان میں اقوام متحدہ کے امن مشن کے ہیڈکوارٹرز پر شیلنگ کردی ، امن فوج کے مطابق حملے میں اس کے دو اہلکار زخمی ہوگئے ہیں ، اٹلی اور فرانس نے حملے کو ناقابل قبول قراردے دیا، اٹلی نے اسرائیلی سفیر کو طلب کرکے احتجاج ریکارڈ کروایا ہے ،اسرائیل نے پہلے ہی اقوام متحدہ کی امن فوج کو اپنی پوزیشنز تبدیل کرنے کی دھمکی دی تھی ، حزب اللہ نے کہا ہے کہ انہوں نے جمعرات کو لبنان کی جنوبی سرحد پر پیش قدمی کرنے والے ایک اسرائیلی ٹینک کو تباہ کر دیا ہے، یمن کے حوثیوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے بحیرہ احمر اور بحیرہ ہند میں دو بحری جہازوں کو بیلسٹک میزائلوں اور ڈرونز سے نشانہ بنایا ہے۔

دنیا بھر سے سے مزید